حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"الأمالي للطوسي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
سَيَكونُ ناسٌ مِن اُمَّتي يولَدونَ في النَّعيمِ و يُغَذَّونَ بِهِ، هِمَّتُهُم ألوانُ الطَّعامِ وَالشَّرابِ و يُمدَحونَ بِالقَولِ، اُولئِكَ شِرارُ اُمَّتي
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
بہت جلد میری امت میں سے کچھ لوگ ناز و نعمت میں دنیا میں آئیں گے اور عیش و ناز میں ان کی پرورش ہو گی، ان کا ہم و غم رنگ برنگے کھانے پینے کی چیزیں ہو گا، (لوگ) ان کی مدح و ستائش کریں گے۔ یہ میری امت کے بدترین مرد ہوں گے۔
الأمالي للطوسي : ص ۵۳۸ ح ۱۱۶۲